آج کا دن دنیا بالخصوص کشمیر میں امن قائم کرنے کیلئے تجدید عہد کا دن ہے،صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین

اتوار 22 ستمبر 2019 19:05

لاہور۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے بین الاقوامی دن برائے امن کے حوالے سے کہا ہے کہ آج کے روز دنیا بالخصوص کشمیر میں امن قائم کرنے کیلئے تجدید عہد کا دن ہے‘ پاکستان ہماراگھرہے جبکہ اسکے درودیوارکی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے‘ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے‘پاکستان ایک ایسا جمہوری ملک ہے جہاں اقلیتوں کوہرطرح کی مکمل آزادی حاصل ہے‘بحیثیت پاکستانی کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کا سامنا کرنے کیلئے اپنی پاک فوج کے ہمراہ کھڑے ہیں‘ ہمیں ذات برادری اورمذہب کی تفریق سے ہٹ کرصرف پاکستانی سوچ کواپناناچاہیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں