عظمیٰ بخاری نے میاں محمودالرشید سے استعفے کا مطالبہ کردیا

محمود الرشید نے کہا تھا اگر8000 لوگوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی تو وہ استعفی دیں گے، نالائقو! ایک دن میں تعداد10000 ہزار تک پہنچ گئی ہے، شرم ہے تو استعفیٰ دو۔ سیکرٹری اطلاعات ن لیگ پنجاب کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 22 ستمبر 2019 19:12

عظمیٰ بخاری نے میاں محمودالرشید سے استعفے کا مطالبہ کردیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 ستمبر2019ء) مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے میاں محمود الرشید سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ محمود الرشید نے کہا تھا اگر8000 لوگوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی تو وہ استعفی دیں گے، نالائقو! ایک دن میں تعداد10000 ہزار تک پہنچ گئی ہے، شرم ہے تو استعفیٰ دو۔

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کل ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں محمود الرشید نے کہا تھا اگر 8000 لوگوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی تو وہ استعفی دیں گے۔ آپ نے غلط کہا ہے اب استعفی دو اگر کوئی شرم ہو تو؟ ایک دن میں8000 سے 10000 ہزار تک تعداد پہنچ گئی ہے نالائقو!

 
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب سے خان کا انتقام۔

(جاری ہے)

پنجاب کا صوبہ جو شہباز شریف کی قیادت میں نہ صرف ملک میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر ترقی کی علامت بن چکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی نااہلی ، نالائقی اور کرپشن سے ترقی کا کھنڈر بنتا جا رہا ہے جہاں تمام کامیاب منصوبے اور پروگرام زمین بوس ہو رہے ہیں۔
احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کے سعودی ولی عہد کے جہاز استعمال کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

 انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ سادگی کے سٹنٹ کرتے کرتے سعودی ولی عہد کے خصوصی جہاز میں امریکہ جاتے کچھ تو شرم آئی ہوگی۔ 
ڈرامے کرنے کی بجائے عزت کے ساتھ اپنے جہاز پہ خودداری کے ساتھ جاتے۔ penny wise pound foolish ایسے ہی لوگوں کے لئے کہا جاتا ہے جہاز کی بچت کا ڈرامہ پر تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی خسارہ ہے۔

انہوں نے شاہ محمود قریشی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ
اپنی ناکام سفاتکاری پہ خان صاحب اور قریشی صاحب کچھ شرم تو آئی ہو گی۔ قوم جواب مانگتی ہے؟ کشیر کا سودا نامنظور۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں