لیگی رہنما ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی شاہراہ پر جلد گامزن ہو گا۔سابقہ ادوار میں بدعنوانی اور کمیشن کی انتہا کر دی گئی تھی۔ برگیڈئیر ریٹائڑڈ اعجاز شاہ کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 23 ستمبر 2019 10:13

لیگی رہنما ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 ستمبر2019ء) ننکانہ صاحب میں مسلم لیگ (ن )کے رہنماء اور سابق امیدوارچیئر مین یونین کونسل نبی پور پیر فیصل اعجاز شاہ نے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برگیڈئیر ریٹائڑڈ اعجاز شاہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی شاہراہ پر جلد گامزن ہو گا۔

سابقہ ادوار میں بدعنوانی اور کمیشن کی انتہا کر دی گئی تھی۔انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ ننکانہ صاحب میں جلد تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ایک اور رپورٹ کے مطابق اس موقع پر منعقدہ تقریب میں پی ٹی آئی کے رہنماء اور وفاقی وزیر داخلہ سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،پیر فیصل اعجاز شاہ نے غیر مشروط وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی حمایت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اعجازاحمد شاہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ان گنت مسائل ورثہ میں ملے،وزیر اعظم عمران خان ان مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں بہت جلد ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا،سابقہ ادوار حکومتوں میں کرپشن اور کمیشن کی انتہا کر دی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی کوششوں سے حلقہ کے 40 سے زائد دیہات میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے متعدد منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ پورے ملک کی طرح ننکانہ صاحب میں بھی عوام کو تبدیلی نظر آئے گی۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اس وقت کئی مسائل کا شکار ہے تاہم اس کے باوجود بھی دوسری پارٹیوں سے رہنما تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں