چونیاں میں بچوں کے بعد لڑکی کی لاش برآمد

لڑکی کو قتل کر کے کھتیوں میں پھینکا گیا،عمر 25 سے 30سال کے دمیان ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 23 ستمبر 2019 11:22

چونیاں میں بچوں کے بعد لڑکی کی لاش برآمد
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 ستمبر 2019ء) کچھ روز قبل چونیاں میں معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعہ انتہائی افسوسناک پیش آئے۔تاہم اب چونیاں میں بچوں کے بعد اب ایک لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نامعلوم افراد نے لڑکی کو قتل کیا پھر گاڑی میں ڈالا اور لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔لڑکی کی عمر 25 سے 30سال کے دمیان بتائی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے ایک مشکوک گاڑی کی ویڈیو بھی حاصل کر لی گئی ہے،گاڑی کا رنگ سفید ہے۔خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ لڑکی کی لاش لے جانے کے لیے یہی گاڑی استعمال کی گئی ۔لڑکی کو قتل کیوں کیا گیا اس حوالے سے تاحال نہیں بتایا گیا۔جب کہ دوسری جانب چونیاں زیادتی کیسز میں تحقیقات کے لئے پولیس نے جیو فینسنگ کا عمل مکمل کرلیا ہے جس کے نتیجے میں بڑی پیشرفت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

قصور کے علاقے چونیاں میں بچوں کے اغوا اور زیادتی کے بعد قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری سے متعلق کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی تاہم جیو فینسنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں جیو فینسنگ سے مشکوک کالز کو ٹریس کیا جائے گا۔ جس جگہ سے بچوں کی لاشیں ملی ہیں وہ ویران جگہ ہے۔ جیو فینسنگ کے اگر وہاں کسی ایسے فون نمبر کا پتا چلتا ہے جسے وہاں کال موصول ہوئی یا میسیج آیا تو وہ تحقیقات کے دائرے میں آسکتا ہے۔

جیو فینسنگ کے ساتھ ساتھ زیادتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزمان سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس کے مطابق اس بات کا امکان کم ہے کہ ملزم کسی دوسرے علاقے سے آیا، قوی امکان ہے کہ ملزم اسی علاقے سے تعلق رکھتا ہے اور بچوں کو جانتا ہے، گزشتہ چند دنوں سے علاقہ سے غائب افراد کو بھی ٹریس کیا جارہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں