شہباز شریف مجھے خرچہ نہیں دیتے، اہلیہ نے کیس کردیا

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ہم نام شہباز شریف کے خلاف دعویٰ دائر کر دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 23 ستمبر 2019 12:12

شہباز شریف مجھے خرچہ نہیں دیتے، اہلیہ نے کیس کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 ستمبر 2019ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ہم نام شہباز شریف کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے خلاف کیس دائر کر دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شہری شہباز شریف کی بیوی نے خرچہ نہ دینے پر شوہر کے خلاف کیس دائر کر دیا،ریحانہ کوثر نے اپنے وکیل سلیم فریدی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دعویٰ دائر کیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہم نے پسند کی شادی کی تھی،ہم نے 2014ء میں محبت کی شادی کی،شہباز شریف نے ہر ماہ 10 ہزار خرچہ دینے کی حامی بھری تھی۔

خاتون کا کہنا ہے کہ شہباز شریف دس ہزار خرچہ نہیں دے رہے لہذا ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی شہباز شریف اور نواز شریف کے ہم نام سامنے آئے تھے۔

(جاری ہے)

گذشتہ انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 194میں دو سگے بھائی شہباز شریف اور نواز شریف اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشن پہنچے تھے۔بتایا گیا کہ راجن پور 2کے قومی اسمبلی کے حلقے 194میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب دو سگے بھائی نواز شریف اور شہباز شریف حق رائے دہی کے لیے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پہنچے۔

مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف اور موجودہ صدر شہباز شریف کے ہم نام یہ دونوں بھائی مسلم لیگ (ن)ہی کے ووٹرز اور سپورٹرز ہیں۔اپنے قائدین کے ہم نام ان دونوں ووٹرز کا کہنا تھا کہ ہمارے والدین نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی محبت میں مغلوب ہو کر ہمارے نام رکھے تھے اور ہم بھی مسلم لیگ(ن)کے شیدائی ہیں لیکن پولنگ اسٹیشن پر پہنچ کر افسوس ہوا کہ اس حلقے سے مسلم لیگ(ن)کا کوئی امیدوار انتخاب نہیں لڑ رہا ہے اب سمجھ نہیں آرہا ہے کہ ہم کسے ووٹ دیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں