ہائیکورٹ نے نجی سکولوں کی جانب سے اضافی فیسوں کی وصولی کیخلاف درخواست پر سیکرٹری سکولز اور سی ای او کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

پیر 23 ستمبر 2019 13:33

ہائیکورٹ نے نجی سکولوں کی جانب سے اضافی فیسوں کی وصولی کیخلاف درخواست پر سیکرٹری سکولز اور سی ای او کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے نجی سکولوں کی جانب سے اضافی فیسوں کی وصولی کیخلاف درخواست پر سیکرٹری سکولز اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت 26ستمبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجدمحمدسیٹھی نے درخواست پر سماعت کی ۔فاضل عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سپریم کے فیصلے پر عملدرآمد کیو ںنہیں ہو رہا ہے، فیس کس قانون کے تحت بڑھائی گئی ہے ،گرمیوں کی چھٹیوں میں فیس کس قانون کے تحت وصول کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں