اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی 14پروازیں منسوخ ، متعدد پروازیں تاخیر کاشکار

پیر 23 ستمبر 2019 13:37

اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی 14پروازیں منسوخ ، متعدد پروازیں تاخیر کاشکار
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی 14پروازیں منسوخ جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کاشکارہوئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں پی آئی اے کی کوالمپور جانے والی پرواز 896اور آنیوالی پرواز897،دمام جانے والی پرواز 158اور آنے والی پرواز 157،سعودی ائر کی جدہ جانے والی پرواز 735اور آنے والی پرواز 734،چائنہ ائر کی گوانگزو جانے والی پرواز 6038اور آنے والی پرواز 6037،ائر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 405اور آنے والی پرواز 404،ائر بلیو کی جدہ جانے والی پرواز 470 آنے والی 471اورپی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307اور آنے والی پرواز 306شامل جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کاشکارہوئیں ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کا شیڈول بحال کرنے میں ناکام متعدد ٹرینیں تاخیر کاشکارہوئیں ۔ کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس 3 گھنٹہ ،جناح ایکسپریس 3گھنٹے ،علامہ اقبال ایکسپریس ڈھائی گھنٹے ، پاک بزنس ایکسپریس 2گھنٹے ، فرید ایکسپریس 2گھنٹہ ،عوام ایکسپریس 2 گھنٹے، گرین لائن 1 گھنٹہ ، تیزگام 1 گھنٹہ ،خیبر میل ایکسپریس 1 گھنٹہ اورملت ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کاشکار ہونے والی ٹرینوں میں شامل ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں