اپوز یشن لیڈر ملک میں افراتفری کا ماحو ل پیدا نہ کر یں ‘ شفیق ر ضا قادری

پاکستا ن دنیا میں کشمیر یو ں کامقد مہ لڑ رہاہے‘اپوز یشن کا احتجاج حکومتی کاو ششو ں پر پانی پھیر دے گا

پیر 23 ستمبر 2019 13:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) انجمن شہریان لاہور کے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہا ہے کہ ملک حا لت جنگ میں ہے اپوز یش لیڈر ملک میں افراتفری کاماحو ل پیدا نہ کر یں ۔ حکومت کے خلا ف احتجاج اور د ھر نے سے بین القومی برادری میں پاکستان کے بارے اچھا تا ثر نہیں جائے گا ۔ حکومت عا لمی دنیا میں کشمیر یو ں کا مسئلہ حل کرانے کیلئے سر گرم ہے اپوز یشن کا احتجاج حکومتی کاو ششو ں پر پانی پھیر دے گا ۔

(جاری ہے)

مسئلہ کشمیر اس و قت زند گی اور مو ت کا مسئلہ بنا ہو ا ہے پاکستا ن پوری دنیا میں کشمیر یو ں کامقد مہ لڑ رہاہے ۔ ان خیا لا ت کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں شہریو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہو ں نے مزید کہاکہ پاک فو ج کے جوان سر حدو ں پر دشمن کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہیں اوردشمن کی کسی بھی نا پاک حرکت کو منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں ملک اور قوم کیلئے اپنی جانو ں کے نذرانے پیش کرنے والو ں پر پوری قوم کو فخر ہے ۔ انہو ں نے اپوز یشن حکومت کو اپنی مدت پوری کرنے کاموقع دے ان شاء اللہ روشن پاکستان قوم کا مقدر بنے گا۔ عمران خان نے سعودی اورامریکی حکمرانو ں کے سامنے مسئلہ کشمیرکواجا گر کر کے کشمیر ی عوام کے دل جیت لیئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں