وزیر اعلیٰ وزیر صحت پنجاب عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکامی پر مستعفی ہوں ‘پرویز ملک

پنجاب کے عوام ڈینگی اور پولیو کی وجہ سے شدید تکلیف اوراذیت میں ہیں، میڈیسن بھی نہیں مل رہیں ‘ خواجہ عمران کی کارکنوں سے گفتگو

پیر 23 ستمبر 2019 19:46

وزیر اعلیٰ وزیر صحت پنجاب عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکامی پر مستعفی ہوں ‘پرویز ملک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ نالائق وزیر اعلیٰ پنجاب وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد سمیت دیگر متعلقہ حکام فوری طور پر مستعفی ہوں ،عوام مررہے ہیں اور مخالفین کو دیوار کے ساتھ لگانے اور انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہیں،پنجاب کے عوام ڈینگی اور پولیو کی وجہ سے شدید تکلیف اوراذیت میں ہیں،عوام پرسرکاری ہسپتالوں کے دروازے بند کرنے کی حکومتی تیاری مکمل ہو چکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر میںکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ، چوہدری شہباز، کرنل مبشر جاوید ،سمیرا امجد،ثمریہ نذیرچوہدری عبدالمجید چن نمبرداررانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سلیکٹڈ انتقام خان تمام ادارو ں کو شر یف فیملی کیخلا ف استعما ل کررہے جو انہیں مہنگا پڑے گا حکومت اپنے مخا لفین کو دبانے کیلئے تمام حر بے استعما ل کررہی ہے ، سلیکٹڈ کپتان نیازی کی بیساکھیاں کمزور ہونانا شروع ہوچکی ہیں ۔

شر یف فیملی پر مقد ما ت سے کچھ حا صل نہیں ہو ا البتہ قومی خزانہ کا کیسو ں پرار بو ں رو پیہ ضرور برباد ہو چکا ہے اس کا حساب کس نے دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی فاشسٹ حکومت سول آمریت کی بدترین شکل ہے،، حکمرانوں کی نا اہلی اور نالائقیوں کی وجہ سے امن و امان کی صورت حال کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کا بھی برا حال ہے غریب کش بجٹ کے بعد حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں