نر یندرمودی کے جنگی جنون کی وجہ سے خطے میں امن ایک خواب بن چکا ہے‘ چوہدری سرور

دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قر بانیاں پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہیں‘ گورنر سے آسٹریلین ہائی کمشنر،مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی کی ملاقات

پیر 23 ستمبر 2019 20:27

نر یندرمودی کے جنگی جنون کی وجہ سے خطے میں امن ایک خواب بن چکا ہے‘ چوہدری سرور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے پاکستان میں آسٹر یلین ہائی کمشنر ڈاکٹر جیوفرے اور وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے ملاقات جبکہ گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نر یندرمودی کے جنگی جنون کی وجہ سے خطے میں امن ایک خواب بن چکا ہے ۔پاکستان آج بھی خطے اور دنیا میں امن کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قر بانیاں پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہیں ۔پاک آسڑیلیا سالانہ تجا رتی حجم 1.9ارب آسٹر یلین ڈالرز سے تجا وز کررہا ہے جو دونوں ممالک کے بہتر ین اور دوستانہ تعلقات کا ثبوت ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز گور نر ہائوس لاہور میں پاکستان میں آسٹر یلین ہائی کمشنر ڈاکٹر جیوفرے اور وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں کشمیر سمیت مختلف ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے آسٹریلین ہائی کمشنرسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ 12ہزار سے زائد پاکستانی طلباء آسٹر یلیا میں زیرتعلیم ہیں اور وہاں کی حکومت انکو بھر پور سپورٹ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری محمدسرور نے کشمیر یوں پر ہونیوالے مظالم کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے آسٹر یلیا سے اپنا کردار ادا کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں قیام امن اور ترقی کیلئے لازم ہو چکا ہے کہ کشمیر یوں پر بھارتی مظالم ختم کروانے کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے کیلئے دنیا اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آج بھی ہمسائیہ ممالک کیساتھ امن چاہتا ہے مگر جب تک بھارت کشمیر یوں پر مظالم کر تا رہیگا دونوں ممالک میں تعلقات کی بہتر ی کسی صورت ممکن نہیں ہوسکتی اور خطے میں امن بھی ایک خواب ہی رہیگا جبکہ بعدازں وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے بھی گور نر ہائوس لاہورمیں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کی جس میں حکومتی اور سیاسی امور سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں