مولانا فضل الرحمان درخواست کریں تو ان کو اسلام آباد میں کھانا، کنٹینر اور جگہ فراہم کریں گے، حکومت نے اعلان کردیا

مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے کوئی خطرہ نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کے درمیان اختلافات کی باتیں صرف افواہیں ہیں: صوبائی وزیر میاں محمود الرشید

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 23 ستمبر 2019 19:33

مولانا فضل الرحمان درخواست کریں تو ان کو اسلام آباد میں کھانا، کنٹینر اور جگہ فراہم کریں گے، حکومت نے اعلان کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،23ستمبر 2019ء) صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ اگر مولانا فضل الرحمان درخواست کریں تو حکومت ان کو اسلام آباد میں کھانا، کنٹینر اور جگہ فراہم کرے گی۔ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے کوئی خطرہ نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کے درمیان اختلافات کی باتیں صرف افواہیں ہیں۔

صوبائی وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب نےکہاہے کہ مولانا فضل الرحمان درخواست کریں تو حکومت ان کو اسلام آباد میں کھانا، کنٹینر اور جگہ فراہم ہم کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہباز گل کو پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کے عہدیداران کو پارٹی چھوڑنے کا بیان لے بیٹھا۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل کے جانے کی وجہ ان کی آخری پریس کانفرنس تھی، انہیں محتاط انداز میں زبان استعمال کرنی چاہیے تھی۔

(جاری ہے)

میاں محمود الرشید نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کے دھرنے سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ دوسری جانب جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی وزیر شیخ رشید کے بیان کی تردید کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شیخ رشید کا کوئی پیغام موصول نہیں ہوا، ہمیں کسی غیبی طاقت نے آزادی مارچ سے نہیں روکا، آزادی مارچ کیلئے جلد پیپلزپارٹی سے دوبارہ ملاقاتیں کریں گے۔

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ف 15ملین مارچ کرچکی ہے۔ جن سے آزادی مارچ کیلئے ہمارا عزم اور توانائی بحال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نااہل ہے جس کے پاس کوئی پالیسی ایجنڈا نہیں ہے۔آزادی مارچ میں الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ہے۔نااہل حکومت کو نہیں مانتے۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ مجھے شیخ رشید کا کوئی پیغام موصول نہیں ہو، ہمیں کسی غیبی طاقت نے آزادی مارچ سے نہیں روکا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں