لاہور میں مینڈکوں کا گوشت ریسٹورنٹس میں استعمال کیے جانے کی خبر من گھڑت نکلی

گرفتار افراد کی جانب سے مینڈکوں کو عبقری روڈ پر واقع ایک لیبارٹری میں فروخت کے لیے لیکر جا رہے تھے جسکے بعد انہیں مختلف میڈیکل یونیورسٹیوں میں فراہم کیا جانا تھا جہاں طالبعلم انہیں پریکٹیکل کے لیے استعمال کرتے ہیں

muhammad ali محمد علی پیر 23 ستمبر 2019 21:58

لاہور میں مینڈکوں کا گوشت ریسٹورنٹس میں استعمال کیے جانے کی خبر من گھڑت نکلی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2019ء) لاہور میں مینڈکوں کا گوشت ریسٹورنٹس میں استعمال کیے جانے کی خبر من گھڑت نکلی، گرفتار افراد کی جانب سے مینڈکوں کو عبقری روڈ پر واقع ایک لیبارٹری میں فروخت کے لیے لیکر جا رہے تھے جسکے بعد انہیں مختلف میڈیکل یونیورسٹیوں میں فراہم کیا جانا تھا جہاں طالبعلم انہیں پریکٹیکل کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر لاہور کے ریسٹورنٹس میں مینڈکوں کا گوشت استعمال کیے جانے کی خبر کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مینڈکوں کا گوشت ریسٹورنٹس میں استعمال کیے جانے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ مینڈکوں کا گوشت ریسٹورنٹس میں استعمال کرنا ممکن ہی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہور پولیس نے گزشتہ روز جن 2 افراد کو گرفتار کیا تھا، ان کی تحویل سے برآمد ہونے والے مینڈک دراصل میڈیکل یونیورسٹیوں کو فراہم کیے جاتے ہیں۔

تعلیمی اداروں خاص کر میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں میں مینڈکوں کو طالبعلم پریکٹیکل کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ گرفتار افراد دونوں افراد مینڈکوں کو عبقری روڈ پر واقع ایک لیبارٹری میں فروخت کے لیے لیکر جا رہے تھے جسکے بعد انہیں مختلف میڈیکل یونیورسٹیوں میں فراہم کیا جانا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک خبر سامنے آئی تھی کہ جس کے مطابق لاہور پولیس نے ایک رکشہ کو روکا تھا جس میں 2 افراد سوار تھے۔

رکشے میں 8 بوریاں تھیں جس پر پولیس نے فوری ان بوریوں کی تلاشی لی۔ پولیس کی جانب سے بوریوں کی تلاشی لینے پر اندر سے 5 من مینڈک نکلے جن میں سے کچھ زندہ اور کچھ مردہ تھے۔ بعد اس حوالے سے محکمہ وائلڈ لائف حکام نے موقف اختیار کیا کہ مینڈکوں کے حوالے سے کوئی قانون موجود نہیں ہے اس لیے یہ معاملہ ہمارے دائرہ کار میں نہیں آتا۔ محکمہ وائلڈ لائف حکام کے اس موقف کے بعد پولیس نے گرفتار دونوں افراد کو رہا کر دیا جبکہ مینڈکوں کو دریا برد کر دیا گیا۔ جبکہ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر خبریں گردش کرنے لگیں تھیں کہ لاہور میں گدھوں کے بعد لاہور کے شہریوں کو اب مینڈک کا گوشت بھی کھلایا جا رہا ہے۔ تاہم اب ایسی تمام خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ثابت ہوگئی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں