صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اچانک تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوآ سیدن شاہ پہنچ گئیں

ڈینگی وارڈ میں مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا، ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات پر انتظامیہ کو شاباش

بدھ 9 اکتوبر 2019 23:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اچانک تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوآ سیدن شاہ پہنچ گئیں۔صوبائی وزیر نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کے ڈینگی وارڈ میں مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال چوآسیدن شاہ میں ڈینگی کے شکار مریضوں کو دی جانے والے طبی سہولیات تسلی بخش ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف ہسپتال میں موجود ہیں۔مریض ہسپتال میں موجود طبی سہولیات سے بالکل مطمئن ہیں۔ صوبائی وزیر نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات پر انتظامیہ کو شاباش دی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ دوردراز کے علاقہ جات کے ہسپتالوں کا دورہ کر کے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔پنجاب کے تمام بنیادی اور دیہی صحت مراکز میں ڈاکٹرزکی کمی پوری اور مریضوں کی آسانی کے لئے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں