سلیکٹڈ وزیر اعظم بیرون ممالک میں پاکستان کی بدنامی کاباعث بن رہے ہیں ‘پرویز ملک

واحد ملک ہے جسکا نا اہل سربراہ ملک کو کرپٹ اور منی لانڈرنگ کا گڑھ قرار دے رہاہے‘ خواجہ عمران نذیر

بدھ 9 اکتوبر 2019 23:18

سلیکٹڈ وزیر اعظم بیرون ممالک میں پاکستان کی بدنامی کاباعث بن رہے ہیں ‘پرویز ملک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم بیرون ممالک میں پاکستان کی بدنامی کاباعث بن رہے ہیں ، واحد ملک ہے جس کا نا اہل سربراہ ملک کو کرپٹ اور منی لانڈرنگ کا گڑھ قرار دے رہاہے، اس سے ملکی معیشت بہتر نہیں بلکہ تباہ ہو گی اور پاکستان کا امیج بھی دنیا میں خراب ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز نیب عدالت میں قائدین و لیگی رہنماو ں کی پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ، چوہدری شہباز،سابق ڈپٹی میئرز میاں طارق نذیر خان سواتی، میاں محمود، رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت13ماہ میں کمزوراور ناکام معاشی پالیسیوںاور بیڈ گورننس کی وجہ سے پاکستان کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکی ہے، صنعت تباہ ہوگئی ہے، بیروزگاری پھیل رہی ہے، کسان بدحال ہے۔

نااہل حکومت نے عالمی سطح پر ملک کو تنہا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نا اہلی اور نالائقیوں کی وجہ سے ان سے ڈینگی کنٹرول نہیں ہو رہا امن و امان کی صورت حال بھی ابتر ہے اور ملکی معیشت کا بھی برا حال ہے، ڈینگی سے عوام مررہے ہیں انہیں دوائیاں تک ہیں مل رہیں،نااہلی دکھائی ہے، جس کے نتیجے میں مہنگائی سے مزدور، کسان، غریب، متوسط طبقہ، مڈل کلاس بری طرح پس چکی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں