پی ایس ایل میچز کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں ، سری لنکن ٹیم کی آمد سے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی شروعات ہو چکی ہے‘ صدر مملکت

گزشتہ دو سے تین سالوںمیں سیاحوں کی تعدد میں اصافہ ہو ا،سارے ممالک نے ٹریول ایڈوائزری بہتر کی ہے‘ ڈاکٹر عارف علوی

جمعرات 10 اکتوبر 2019 00:05

پی ایس ایل میچز کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں ، سری لنکن ٹیم کی آمد سے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی شروعات ہو چکی ہے‘ صدر مملکت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں اور سری لنکن ٹیم کی آمد سے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی شروعات ہو چکی ہے،پاکستان دنیا میں خوبصورت ترین خطہ ہے اور گزشتہ دو سے تین سالوںمیں سیاحوں کی تعدد میں اصافہ ہو رہاہے ،پاکستان سیاحوں کے لئے محفوظ ملک ہے اورسارے ممالک نے ٹریول ایڈوائزری بہتر کی ہے، پاکستان میں سب سے زیادہ چھاتی کے کینسر کا علاج ہوتا ہے ،بروقت تشخیص کے ذریعے 98فیصد جبکہ تاخیر سے تشخیص کی وجہ سے علاج میں کامیابی کے چانسز پچاس فیصد رہ جاتے ہیں ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر میں اپنے ویڈیو بیان میں صدر مملکت عارف علوی نے سری میں نے میں نے لاہور میں ورلڈ کپ کے میچز بھی دیکھے ہیں اور سری لنکن ٹیم کی آمد پر بھی شائقین کرکٹ میں ایسا ہی جوش و خروش ہے اور اسٹیڈیم بھرا ہواہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں جس طرح کرکٹ کے شائقین ہیں یہاں پر انٹر نیشنل کرکٹ کا نہ ہونا بہت زیادتی تھی۔میں سری لنکن ٹیم کا بھی مشکورہوں کہ وہ یہاں کھیلنے کے لئے آئے ۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ اورآئری لینڈ کرکٹ بورد کے وفود بھی آئے ہوئے ہیں اورسب سکیورٹی انتظامات دیکھ کر اطمینان کرینگے او رپاکستان میں مکمل کرکٹ بحال ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ سری لنکا کے کچھ سینئر زکھلاری نہیں آ سکے لیکن جونیئرز نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی شائقین صحتمندانہ سر گرمیوں خصوصاًکرکٹ سے جنون کی حد تک لگائو رکھتے ہیں اورپاکستا ن میں دوبارہ سے اچھی شروعات ہوئی ہیں۔

سری لنکن ٹیم پہلے بھی پاکستان کا دورہ کر چکی ہے اور پی ایس ایل کے میچز میں بھی غیر ملکی کھلاڑی آئے ،میں سمجھتا ہوں کہ انشا اللہ اب شروعات ہو چکی ہیں۔ جب غیر کھلاڑی آتے ہیں تو انہیں بھی حالات بارے آگاہی ملتی ہے اور پھر دوسرے سیاح بھی آتے ہیں۔ پاکستان سیاحوں کے لئے محفوظ ملک ہے اورسارے ممالک نے ٹریول ایڈوائزری بہتر کی ہے۔ دو تین سال میں مقامی اور بین الاقوامی سیاحت بڑی ہے ۔

پاکستان جیسا خوبصورت دنیا کاکوئی خطہ نہیں ہے اور میں سمجھتاہوں کہ اس وقت حکومت سکیورٹی کے لئے بہترین اقدامات کر رہی ہے ۔یہاں مذہبی سیاحت بھی بڑھی ہے ،کرتار پور راہداری سے بھی بہت بڑی تبدیلی آ گئی ہے ۔ جب کرکٹ سمیت دیگر کھیلوںکے مقابلے ہوں گے تو اس پر مہر ثبت ہو جائے گی کہ پاکستان سیاحوں کے لئے محفوظ ترین ملک ہے ۔صدر مملکت نے تیسرے میچ کو پنک ڈے سے منسوب کرنے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں کینسر کا علاج کرنے والے جتنے بھی ادارے ہیں ان کے مطابق سب سے زیادہ کینسر کا علاج بریسٹ کینسر کا ہے ۔

دنیا میں اس کا 95سے 98فیصد مکمل علاج ہے جبکہ پاکستان میں یہ 50فیصد رہ جاتاہے جس کی سب سے بڑی وجہ اس کی تاخیر سے تشخیص ہے ۔اگر یہاں بھی پہلی اسٹیج میں تشخیص ہو جائے تو 98فیصد علاج ممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی مائوں ،بہنوں اوربیٹیوں سے کہوں گا کہ وہ خود تجزیہ کریں اور اگر انہیں کوئی گلٹی محسوس ہوتو پھر ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔ بہت سے خواتین اس کو چھپا جاتی ہیںلیکن اگراس کا پہلی اسٹیج پر علاج ہوجائے تو اس میں یقینی کامیابی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں