نوازشریف جب تک شہبازشریف کا مشورہ مانتے رہے، سُکھی رہے

شہبازشریف کے مشوروں کی وجہ سے حکومت میں بھی رہے، شہبازشریف نے نوازشریف کو ہمیشہ جارحانہ سیاست نہ کرنے کا مشورہ دیا، نوازشریف نے جب سے مریم اورداماد کی ماننی شروع کی،مسائل پیدا ہوگئے۔سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 اکتوبر 2019 18:03

نوازشریف جب تک شہبازشریف کا مشورہ مانتے رہے، سُکھی رہے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اکتوبر2019ء) سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے کہا ہے کہ نوازشریف جب تک شہبازشریف کا مشورہ مانتے رہے،سُکھی رہے، شہبازشریف کے مشوروں کی وجہ سے حکومت میں بھی رہے،شہبازشریف نے نوازشریف کو ہمیشہ جارحانہ سیاست نہ کرنے کا مشورہ دیا، نوازشریف نے جب سے مریم اور داماد کی ماننی شروع کی،مسائل پیدا ہوگئے۔انہوں نے اپنے سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف کے اختلافات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان کی لگائی ہوئی آگ نے ن لیگ کو بالآخر اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ نوازشریف اور شہبازشریف کی سوچ میں بڑا فرق ہے،شہبازشریف نوازشریف کے نہیں بلکہ آصف زرداری کے بھائی ہیں۔

کیونکہ ان دونوں کی سوچ ایک جیسی ہے جبکہ نوازاور شہباز کی سوچ میں بڑ افرق ہے۔

(جاری ہے)

دونوں کی سیاست بھی مختلف رہی ہے۔شہبازشریف ہمیشہ سمجھوتہ پسند کرتے ہیں جبکہ نوازشریف نے ہمیشہ اپنے پیروں پر خود کلہاڑی ماری ہے، بعض اوقات کلہاڑی دور پڑی ہوتی ہے اور وہ خود جاکر کک ماردیتے ہیں، رہی سہی کسر مریم اور ان کی ٹیم نے پوری کردی۔ جب تک شہبازشریف کے مشورے مانتے رہے حکومت میں رہے،اور سکھی بھی رہے،اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ شہبازشریف نے نوازشریف کو ہمیشہ سنجیدہ مشورہ دیا کہ لڑائی اور جارحانہ سیاست نہ کریں، اداروں کا احترام کریں۔

لیکن نوازشریف کی عزت پر حرف آتا ہے۔لیکن مسائل تب سے شروع ہوئے جب سے نوازشریف نے مریم اور اپنے داماد کی ماننی شروع کی۔جبکہ مریم نوازشریف نے خود کو کلثوم نوازکا کردار ادا کرنا شروع کردیا ہے۔ کلثوم نوازتو بڑی نیک خاتون تھیں۔ذی شعور تھیں اور فیملی کو بھی اکٹھا رکھا ہوا تھا۔جب تک وہ تقریریں لکھتی تھیں تو میاں صاحب کی پالیسی بڑی متوازن ہوتی تھی۔نوازشریف نے مولانا کی حمایت کا اعلان بھی کردیا ہے۔شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اگر دھرنا ناکام ہوا تو حکومت کو نئی زندگی مل جائے گی، ن لیگ جب بھی اسٹیبلشمنٹ سے ٹکرائی ان کو نقصان ہوا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں