مولانا فضل الرحمان سکھر سے آزاد ی مارچ کا آغاز کریں گے، حامد میر

آزادی مارچ صادق آباد کے راستے سے پنجاب میں داخل ہوگا، پھر پنجاب سے اسلام آباد جائے گا، مولانا فضل الرحمان کو طاقت سے روکنے کی کوشش کی گئی تواس کی تیاری کی ہوئی ہے، ان کو گرفتار کیا گیا تو اس کی بھی انہوں نے تیاری کی ہوئی ہے۔ سینئر تجزیہ کار اور صحافی حامدمیرکا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 اکتوبر 2019 20:02

مولانا فضل الرحمان سکھر سے آزاد ی مارچ کا آغاز کریں گے، حامد میر
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اکتوبر2019ء) سینئر تجزیہ کار اور صحافی حامدمیرنے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سکھر سے آزاد ی مارچ کا آغاز کریں گے،آزادی مارچ صادق آباد کے راستے سے پنجاب میں داخل ہوگا،پھر پنجاب سے اسلام آباد جائے گا،مولانا فضل الرحمان کو طاقت سے روکنے کی کوشش کی گئی تواس کی تیاری کی ہوئی ہے، ان کو گرفتار کیا گیا تو اس کی بھی انہوں نے تیاری کی ہوئی ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پچھلے ایک سال سے دھرنے کی تیاری کررہے ہیں، حکومت کی کوشش ہوگی کہ وہ نہ آئیں، مولانا فضل الرحمان سکھرسے آزادی مارچ کا اغاز کریں گے اور صادق آباد کے راستے سے پنجاب میں داخل ہوں گے۔پھر پنجاب سے اسلام آباد جائیں گے۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان کو طاقت سے روکنے کی کوشش کی گئی تواس کی تیاری کی ہوئی ہے، ان کو گرفتار کرلیا جاتا ہے تو اس کی بھی تیاری کی ہوئی ہے۔

2014ء میں جب عمران خان نے دھرنا دیا تھا تو میں اس وقت بھی کہا تھا کہ عمران خان مارچ کریں لیکن دھرنا نہیں دینا چاہیے کیونکہ دھرنے سے پورے شہر کا نظام مفلوج ہوجاتا ہے۔آج بھی میرا یہی خیال ہے۔ کہ مولانا فضل الرحمان جلسہ کرکے واپس چلے جائیں ،لیکن وہ میری رائے پر عملدرآمد کرنے کے پابند نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور صحافی اطلاعات یہ ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کم ازکم 2ہفتے کے دھرنے کی تیاری کرکے آئیں گے،اگر مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کیا گیا تو انہوں نے کارکنا ن کو ہدایت کررکھی ہے کہ پاکستان کی 16مختلف شاہرائیں بند کردینی ہیں۔

خواہ دھرنا ہو، یا شاہرائیں بند ہوں ، تو اس سے پاکستانیوں کومشکلات کا سامنا ہوگا۔ لیکن میں کرسکتا ہوں کہ 2014ء میں کچھ لوگوں نے سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کیا بجلی کے بل جلا دیے تھے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جب مارچ کررہے ہیں تونوازشریف جیل میں ہیں جب عمران خان نے دھرنا دیا تھا نوازشریف وزیر اعظم تھے۔ابھی مولانا فضل الرحمان نے مارچ کا اعلان کیا ہے۔ اگر ان کو گرفتار کیاجاتا ہے توان کی بڑی کامیابی ہوگی۔افراتفریح پھیل سکتی ہے، پھر دھرنا پورے ملک میں پھیل سکتا ہے۔عمران خان اگر یوٹرن لے لیے ہیں تو نوازشریف نے بھی یوٹرن لے لیا ہے وہ کہتے ہم دھرنے اور آزادی مارچ کی حمایت کرتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں