شہبازشریف نے آزادی مارچ کیلئے لاہور کی قیادت کو ٹاسک سونپ دیا

اتوار 13 اکتوبر 2019 21:00

شہبازشریف نے آزادی مارچ کیلئے لاہور کی قیادت کو ٹاسک سونپ دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ (ن )کے صدر شہبازشریف نے آزادی مارچ کیلئے لاہور کی قیادت کو ٹاسک سونپ دیا ۔لاہور کی قیادت کو پارٹی کے مستقبل کیلئے بھی حکمت عملی بنانے اورپارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کو متحرک کرنے اور سرگرم کارکنوں کو آگے لانے کی بھی ہدایت کی گئی ۔ پارٹی صدر کی ہدایت پر لاہور کے صدر پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ان نے وکلا ونگ،لیبر ونگ ،علما ونگ،یوتھ ونگ اور طلبا سمیت دیگر سے رابطے شروع کردئیے ۔

پرویز ملک اور خواجہ عمران نذیر نے عامر صدیق کے گھر منعقدہونے والے تاجر ونگ کے اجلاس میں قیادت کا پیغام پہنچایا۔ اجلاس میں عامر صدیق ،لیاقت سیٹھی،میاں عثمان ،بابر بٹ ،شاہد نذیر،عتیق الرحمن،میاں ریاض،اقبال درویش اور جاوید بھٹی نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے پرویز ملک کا کہنا تھا کہ زندہ دلان لاہور نے ہمیشہ تاریخی تحریکوں کی قیادت کی اور کامیابی حاصل کی،سلیکٹڈ حکومت سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے،آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرینگے۔

خواجہ عمران نذیرنے کہاکہ قیادت کا حکم آگیا ہے ،حکومت کو گھر بھجوا کر دم لیں گے۔حکومت سیاسی انتقام سے ذاتی انتقام پر اتر آئی ہے،کارکن تیا ر ہوجائیں۔تاجر ونگ پارٹی کا ہراول دستہ ہے ،قیادت ان کی پارٹی کیلئے خدمات کو سراہتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں