علی ظفر اور کمسن گلوکارہ عروج فاطمہ کے گانے کی ویڈیو جاری

پیر 14 اکتوبر 2019 11:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) معروف گلوکار علی ظفر نے کمسن عروج فاطمہ کی خواہش پوری کرتے ہوئے ان کیساتھ گائے گیت کی ویڈیو ریلیز کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی ہونہار گلوکارہ عروج فاطمہ نے علی ظفر کے ساتھ گانا گانے کی فرمائش کی تھی جس کو پورا کرتے ہوئے علی ظفر نے عروج کیساتھ بلوچی کلاسکی گیت ’’لیلی او لیلی‘‘ کی ویڈیو ریلیز کردی۔2 منٹ 53 سیکنڈ پرمشتمل گانے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ایک روز میں 87 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ عروج فاطمہ نے علی ظفر کو آئیڈیل قرار دیا اور شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں