حکومت کا آزادی مارچ کے تناظر میں اتحادیوں کو اعتماد میں لیکر حکمت عملی مرتب کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان اتحادی جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کر کے اعتماد میں لیں گے ‘ ذرائع

پیر 14 اکتوبر 2019 13:34

حکومت کا آزادی مارچ کے تناظر میں اتحادیوں کو اعتماد میں لیکر حکمت عملی مرتب کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے تناظر میں اتحادیوں کو اعتماد میں لیکر حکمت عملی مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف نے جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ کے حوالے سے ابتدائی مشاورت کر کے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔ جہانگیر خان ترین نے پہلے مرحلے میں اتحادیوں سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں اور اس کے بعد وزیر اعظم عمران خان بھی اتحادی جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کر کے انہیں جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ پر حکمت عملی کے لئے اعتماد میں لیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں