ملک آرڈنینس کے ذریعہ چلانا ہے تو پھر کابینہ اور قومی اسمبلی کے اجلاس بلانے کا کیا فائد ہ ہے‘ پیپلزپارٹی

عمران نیازی کی ناکامی کا داستانیں گھر گھر سنائی جارہی ہیں مگر حکومت کے کان پر جوں نہیں رینگ رہی ‘ حسن مرتضیٰ

پیر 14 اکتوبر 2019 13:38

ملک آرڈنینس کے ذریعہ چلانا ہے تو پھر کابینہ اور قومی اسمبلی کے اجلاس بلانے کا کیا فائد ہ ہے‘ پیپلزپارٹی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ وفاقی کا بینہ کے اجلاس نمائشی ہیں ،جب ملک کا نظام آرڈنینس کے ذریعہ چلانا ہے تو پھر کابینہ اور قومی اسمبلی کے اجلاس بلانے کا کیا فائد ہ ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران سب اچھا کا نعرہ لگارہے ہیں تو دوسری طرف عوام حکومت سے بیزاری کا اظہار کر رہے ہیں،چھ قوانین آرڈنینس کے ذریعہ نافذ کرنے کااعلان کرنے والے غیر جمہوری لو گ ہیں ، صدر مملکت کا کام صرف آرڈنینس پر دستخط کرنا رہ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان بتائیں کہ اب تک وفاقی کا بینہ کے اجلاس میں عوامی فلاح کیلئے کیافیصلے ہوئے ہیں ، عمران نیازی کی ناکامی کا داستانیں گھر گھر سنائی جارہی ہیں مگر حکومت کے کان پر جوں نہیں رینگ رہی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں