سابق وزیراعظم نواز شریف کی پیشی پر موجود وکیل کے اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا

وکیل کل رات گئے چھ گھنٹے تک غائب رہنے کے بعد خود ہی بحفاظت واپس لوٹ آئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 اکتوبر 2019 13:08

سابق وزیراعظم نواز شریف کی پیشی پر موجود وکیل کے اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 اکتوبر 2019ء) : سابق وزیراعظم نواز شریف کی پیشی پر موجود وکیل کے اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں گذشتہ ہفتے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی عدالت میں پیشی کے دوران موجود ایک وکیل کاشف چوہدری کے بھائی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اتوار کو لاپتہ ہوگئے لیکن پھر چھ گھنٹے نامعلوم افراد کی حراست میں رہنے کے بعد واپس لوٹ آئے ہیں۔

وکلا کے مطابق کاشف چوہدری مسلم لیگ ن کے حمایتی ہیں اور میاں نواز شریف کی گذشتہ جمعہ کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر وہاں موجود تھے۔ اس موقع پر ریاستی اداروں کے خلاف وکلا کے ایک گروپ نے نعرے بازی بھی کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھی جاسکتی تھی۔وکیل کے بھائی ناظم حسین نے پولیس میں درخواست جمع کروائی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کے بھائی کو ٹھوکر نیاز بیگ بازار سے اغوا کیے جانے کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

(جاری ہے)

درخواست میں بتایا گیا کہ مذکورہ وکیل گھر سے بجلی کی تار لینے ٹھوکر نیاز بیگ بازار گئے جب ان کو ویگو گاڑی پر سوار چھ یا سات نقاب پوش نامعلوم افراد نے ''اغوا کر لیا''۔ درخواست کے مطابق انہیں گذشتہ روز (اتوار) کی شام 4 بجے کے قریب اغوا کیا گیا تھا۔ اغوا کی واردات کے وقت محمد آصف اور عمران علی سمیت کئی شہری موقع پر موجود تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق مغوی وکیل کو زبردستی پکڑ کر گاڑی میں بٹھایا گیا۔

تاہم آج صبح انہوں نے بتایا کہ کاشف چھ گھنٹے تک غائب رہنے کے بعد خود ہی بحفاظت واپس لوٹ آیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں زبردستی اپنے ساتھ کون لے کر گیا ، اس حوالے سے ہمیں کوئی علم نہیں ہے۔ دوسری جانب وکلا رہنما شاہنواز خان کا کہنا ہے کہ کاشف چوہدری مسلم لیگ ن کے حامی ہیں اور لیگی قیادت کی پیشی پر عدالتوں میں موجود ہوتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں