میں گناہوں سے اتنی توبہ نہیں کرتا جتنی عمران خان کو ووٹ دینے کے بعد کرتا ہوں

وزیراعظم عمران خان کے سپورٹر نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو درست قرار دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 اکتوبر 2019 13:51

میں گناہوں سے اتنی توبہ نہیں کرتا جتنی عمران خان کو ووٹ دینے کے بعد کرتا ہوں
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 اکتوبر 2019ء) : پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے سے قبل عوام سے کئی وعدے کیے تھے لیکن اقتدار میں آتے ہی حکومت کو ڈوبتی ہوئی معیشت کے لالے پڑ گئے جس کی وجہ سے موجودہ حکومت اپنے کئی وعدے وفا کرنے میں ناکام ہو گئی، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے ایک سال میں مہنگائی میں بھی اضافہ ہوا جس نے عوام کو مزید مشکلات کا شکار کر دیا۔

یہی وجہ ہے کہ جب گلی محلوں میں موجودہ حکومت کے حوالے سے سروے کروائے گئے تو عوام موجودہ حکومت اور وزیراعظم عمران خان پر برس پڑی۔ حال ہی میں نجی ٹی وی چینل سے ایک شہری نے بات کرتے ہوئے عمران خان کو ووٹ دینے پر توبہ کر لی۔ شہری کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کی حکومت سے خوش نہیں ہیں۔ شہری نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری زیادہ ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

پٹرول ، گیس اور ڈیزل کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں جبکہ کھانے پینے کی اشیاء بھی مہنگی ہو گئی ہیں۔

شہری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہاتھا کہ روزانہ کی بنیاد پر بارہ سو ارب روپے چوری ہوتے ہیں۔ روزانہ جو بارہ سو ارب روپے چوری ہوتے تھے وہ اب نہیں ہو رہے تو اب انہیں قرضہ لینے کی کیا ضرورت ہے ؟ قرضے لینے کے باوجود ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ اور روپے کی قدر میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ ملک میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔ سونے کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

سمجھ نہیں آ رہی کہ آگے کیا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ایمانداری کا ہے اور یہی سارے بے ایمان ہے۔ جب تک انسان کے اندر دین نہیں ہو گا اور وہ اللہ سے نہیں ڈرے گا تو پھر وہ سب کچھ کرے گا۔ عمران خان نے ہمیں سکھایا ہے کہ دھرنے دئے جائیں جیسے عمران خان نے دیا تھا۔عمران خان نے ایک سو 26 دن دھرنا دیا تھا اور اب میرے خیال میں 240 دن دھرنا دینا چاہئیے۔ دھرنے کے معاملے پر ہم مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں۔ ہم نے عمران خان کو ووٹ دیا تھا کیونکہ انہوں نے کہا تھا کہ ہم تبدیلی لائیں گے، لیکن میں اُتنا گناہوں سے توبہ نہیں کرتا جتنا عمران خان کو ووٹ دے کر توبہ کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں