687بیمارصنعتی یونٹس کی بحالی کیلئے صنعتکاروں کو مراعات دی جائیں‘راجہ عدیل

معاشی استحکام سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا ‘سینئر نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج

پیر 14 اکتوبر 2019 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ 687بیمار صنعتی یونٹس کی بحالی کیلئے صنعتکاروں شعبہ کو مراعات دی جائیں ۔تاکہ ان صنعتی یونٹس کی بحالی سے ملکی معیشت مستحکم ہوسکے اور صنعتی شعبہ ترقی کرسکے ۔انہوںنے کہا کہ معاشی نظام مستحکم بنانے کیلئے کاروبار میں آسانیاں پیدا کی جائے اور صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ عدیل اشفاق نے وزیراعظم کی طرف سے حکومت معاشی ٹیم کو بیمار صنعتوں کی بحالی کیلئے 60روز میں اقدامات اور چھوٹی اور درمیانی انڈسٹری (ایس ایم ایز) کے فروغ کیلئے ایک ہفتے میں مکمل ایکشن پلانے پیش کرنے کی ہدایت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے معاشی نظام کو مستحکم بنیادوں پر چلانے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا ،مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا اور روزگار کے لاکھوں مواقع دستیاب ہونگے جس سے ملک بھر میں بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں