وزیر اعظم ، وزیر اعلی کے ’’خوشحالی کسان کی ترقی پاکستان کی وژن ‘‘کے تحت پیشرفت کی جارہی ہے ‘وزیر زراعت

نعمان لنگڑیال کی زیر صدارت سیڈ کونسل کا 52واں اجلاس،زرعی اجناس کے بیجوں کی 31نئی اقسام کی منظوری دی گئی

پیر 14 اکتوبر 2019 18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال کی صدارت میں ہونے والے پنجاب سیڈ کونسل کے 52ویں اجلاس میںزرعی اجناس کے بیجوں کی 31نئی اقسام کی منظوری دید ی گئی ۔اجلاس میں مجموعی طو رپر بیجوں کی 31اقسام کی منظوری دی گئی جن میں آلو کی 3، شوگر کین کی4، آئل سیڈ کی 2 ، چاول کی 2، پیاز کی 2،پھولوں کی 3، مٹر کی 1،جئی کی 2، انجیر کی 1، انگور کی 3،چاول ہائبرڈ کی 1 اورمسور کی 1بیج کی منظوری دی گئی ۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹرعابد،ڈائریکٹر جنرل فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن مسعود قریشی ،قائمقام ایم ڈی غضنفر خان ،ڈائریکٹر سیڈ کونسل رانا رفعت ، ڈائریکٹر انفارمیشن رفیق اختر ،ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ عبید الرحمان ، ایڈوائزر وزیر زراعت شاہدقادر اور سیکرٹری زراعت کے نمائندے سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں زراعت کی ترقی کے لئے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر زراعت نعمان لنگڑیال نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان او ر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ’’خوشحالی کسان کی ترقی پاکستان کی وژن ‘‘کے تحت منصوبہ بندی کر کے پیشرفت جارہی ہے ۔ جس دن زراعت کا قلمدان سنبھالا تھا اسی دن تہیہ کیا تھاکہ زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے سب کو ساتھ لے کر چلوں گا اور دن رات محنت کر کے زرعی انقلاب لائیں گے۔ ا نہوں نے کہا کہ پنجاب بڑا بھائی ہونے کے ناطے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کیلئے سستی اور معیاری خوراک کی فراہمی کی اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے حوالے سے آگاہ ہے اور موجودہ حکومت مایوس نہیں کریگی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں