ُREDAP کارپوریٹ کنسلٹنسی کمپنی ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہی: سرور خان

نئے بزنس کیلئے تمام مسائل اور NOC ایک ہی کمپنی اپنے قابل سٹاف کے ذریعے قانونی طور پر فراہم کر رہی ہے

پیر 14 اکتوبر 2019 20:20

(لاہور (آن لائن) ریڈاپ (REDAP) کمپنی کے لیگل ایڈوائزر سرور خان ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریڈاپ پاکستان میں بزنس کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کو بڑھانے والی وہ پہلی کمپنی ہے جو پاکستان میں اپنی طرز کی جدید اور بہترین لیگل سروسز فراہم کر رہی ہے۔ ان خدمات کی وجہ سے غیر ملکی انوسٹرز پاکستان میں انوسٹمنٹ کے لئے آ رہے ہیں کہ پاکستان میں نئے بزنس کو شروع کرنے کے لئے تمام مسائل اور NOC ان کو ایک ہی کمپنی اپنے قابل اور تجربہ کار سٹاف کے ذریعے قانونی طور پر فراہم کر رہی ہے۔

پاکستان میں پہلے سے کام کرنے والے انڈسٹریلسٹ ہائوسنگ سکیم مالکان و دیگر بزنس انڈسٹری کے مالکان کے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ اپنے کاروبار کے تمام مسائل کو خود ڈیل کریں اور ان کے اپنے سٹاف ہر فیلڈ میں تجربہ کار نہ ہونے کی وجہ سے اس طرح مفید نہیں ہوتے۔

(جاری ہے)

جس بنا پر کوئی بزنس مالک ریڈاپ (REDAP)کی خدمات کو ترجیح دیتا ہے۔ جہاں اسے تمام مسائل کو قانونی طریقے سے ڈیل کرنے کے لئے تجربہ کار اور قابل لوگ فراہم ہوتے ہیں۔

کم وقت میں اسے اس مسائل کا پاکستان کے قانون کے مطابق حل بتایا جاتا ہے۔ باقاعدہ لیگل ایگریمنٹ سائن کیا جاتا ہے اور خدمات مہیا کی جاتی ہیں۔ جس سے مالکان پرسکون ہو کر اپنے کاروبار کی ترقی اور زیادہ منافع کے لئے فوکس ہو کر کام کرتے ہیں اور مسائل ریڈاپ (REDAP)کے حوالے کر دیئے جاتے ہیں اچھے برے کلائنٹس ہر بزنس میں ہوتے ہیں۔ ریڈاپ (REDAP)قانون کے دائرہ میں رہ کر بہترین لیگل سروسز فراہم کر رہی ہے۔

اس لئے اس کے مطمئن کلائنٹس 98 فیصد ہیں۔ چند مخالفین نے غلط سروسز بیان کر کے نیب میں جھوٹی درخواستیں دے دیں جو بے بنیاد ہیں۔ مخالفین کا منفی پروپیگنڈہ ہے۔ ایسی چھوٹ نوعیت کی چند بے بنیاد شکایات نیب کے دائرہ کار میں بھی نہ آتی ہیں، پاکستان کی تعمیر و ترقی پاکستان کے اداروں کی بہترین اچھی کارکردگی اور عوام کو نئی بہترین خدمات فراہم کرنے کے لئے ریڈاپ (REDAP)حکومت پاکستان کو بطور گورنمنٹ کنسلٹنٹ فری سروسز فراہم کر رہا ہے۔ ریٹائرڈ اور تجربہ کار افسران ریڈاپ (REDAP)کے پلیٹ فارم سے ریسرچ کر کے حکومتی اداروں کو بیرون ممالک کے کامیاب تجربوں، پالیسیوں اور کمپنیز کو متعارف کروا رہے ہیں اور ملک کی فلاح و بہبود کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں