ٴچودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی سے گورنر چودھری سرور کی ملاقات، سیاسی امور پر بات چیت

پیر 14 اکتوبر 2019 20:20

!لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوھری پرویزالٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں شافع حسین اور رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین بھی شریک تھے۔ گورنر نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی پر مسرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سیاسی امور اور دیگر معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں