شہباز فیملی کی مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزم شعیب قمر کے جسمانی ریمانڈ میں مزید14 روز کی توسیع

پیر 14 اکتوبر 2019 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کی مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزم شعیب قمر کے جسمانی ریمانڈ میں مزید14 روز کی توسیع کر دی ۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج چوہدری امیر محمد خان نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت نیب کی جانب سے موقف اپنایا گیا ملزم پر شہباز شریف، حمزہ اور سلمان شہباز کیلئے منی لانڈرنگ کا الزام ہے، ملزم نے شہباز شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں بھاری رقوم منتقل کیں۔ عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع کرتے ہوئے 28 اکتوبر کودوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں