احتساب عدالت میں پیش نہ ہونے پر آصف ہاشمی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پیر 14 اکتوبر 2019 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) احتساب عدالت نے ناجائز بھرتیوں کے کیس میں پیش نہ ہونے پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت آصف ہاشمی کے وکیل کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے قابل وارنٹ گرفتاری جاری کرکے سماعت 12 نومبر تک ملتوی کر دی۔ آصف ہاشمی پر بطور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ مختلف عہدوںپر سینکڑوں افراد کو غیر قانونی بھرتی کرنے کا الزام ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں