انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ کاتجاوزات کے خلاف آپریشن ،سامان 02ٹرکوں میں لاد کر سٹور میںجمع کروادیا

پیر 14 اکتوبر 2019 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) کمشنرلاہور/ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور آصف بلال لودھی کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میٹروپولیٹن آفیسر (ریگولیشن) زبیر احمد وٹو کی زیر نگرانی ایم سی ایل کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن راوی زون اسکواڈ نے لاری اڈا، شاہدرہ سے تجاوزات کا سامان 02ٹرکوں میں لاد کر سٹور میںجمع کروادیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر3500 روپے جرمانہ کیا۔

سمن آباد زون اسکواڈ نے بابو صابو، یتیم خانہ سے تجاوزات کا سامان 02ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 4000روپے جرمانہ کیا ۔نشتر زون اسکواڈ نے رائے ونڈ روڈ سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 3000 روپے جرمانہ کیا ۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال زون اسکواڈ نے رائے ونڈ سٹی سے تجاوزات کا سامان 02ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیاجبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 5000 روپے جرمانہ کیا۔

واہگہ زون اسکواڈ نے مناواں تا جلو موڑ سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر1000 روپے جرمانہ کیا۔ گلبرگ زون اسکواڈ نے مین مارکیٹ ، انٹرنیشنل مارکیٹ سے تجاوزات کا سامان 02ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری سٹور میں ضبط شدہ سامان پر 10000روپے جرمانہ کیا۔شالامار زون اسکواڈ نے گھوڑے شاہ روڈ، شادباغ ، مین جی ٹی روڈ سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میںلاد کر سٹور میں جمع کروا دیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں