حمزہ علی عباسی جورو کے غلام بن گئے

سوشل میڈیاسائٹ پر بیوی کی تصویر شیئر کی اور تعریفوںکے پل باندھ دیے

Sajjad Qadir سجاد قادر منگل 15 اکتوبر 2019 06:32

حمزہ علی عباسی جورو کے غلام بن گئے
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2019ء)   زیادہ دیر نہیں چند ہی دن ہوئے ہیں کہ حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی تھی کہ وہ اب سوشل میڈیا پر نظر نہیں آئیں گے اس حوالے سے سوشل میڈیااور مین سٹریم میڈیا میں بھی کئی سوال زیرگردش رہے تاہم اس کی وضاحت نہیں ہوسکی۔ابھی حمزہ علی عباسی کو یہ پوسٹ کیے زیادہ وقت نہیں گزرا کہ انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بیوی کی تصویر شیئر کر کے ان کی تعریفوں میں زمین آسمان کے قلابے ملا دیے ہیں۔

یوں لگتاہے کہ حمزہ علی عباسی بھی جورو کے غلام بن گئے ہیں۔اداکار حمزہ علی عباسی اپنی اہلیہ نیمل خاور کے گن گانے لگے اور اپنی اہلیہ کی تعریف کیے بغیر رہ نہ سکے۔حمزہ علی عباسی نے اپنی اہلیہ کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی اہلیہ نیمل خاور انتہائی خوبصورت پینٹنگ بنانے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار نے اس تصور پر اہلیہ نیمل خاور کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے اور لکھا کہ ’انہوں نے یہ پینٹنگ ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں بنائی ہے۔

اداکار نے تصویر کے کیپشن میں سوال کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ جذبات کیسے ہوں گے جب آپ کو یہ معلوم ہو کہ آپ کی بیوی آپ سے بھی زیادہ ٹیلینٹڈ ہے؟ جس کا جواب بھی انہوں نے خود ہی لکھا کہ یہ بے حد فخر اور خوشی کی بات ہے۔حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور ایک بہترین آرٹسٹ بھی ہیں جو اکثر اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر خوبصورت پینٹنگز کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں اور ان کے مداح ان کے اس ٹیلنٹ کو بے حد سراہتے ہیں۔

اداکار حمزہ علی عباسی جس انداز میں اہلیہ نیمل خاور کے ٹیلنٹ کی تعریف کرتے نظر آتے ہیں تو ان کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ بھی اپنی بیوی کے مداحوں میں سے ایک ہیں۔اس سے قبل بھی حمزہ علی عباسی اپنی اہلیہ نیمل خاور کی تعریف میں کئی پوسٹس شیئر کر چکے ہیں جن کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور شادی کے بندھن میں بندھے تھے جب کہ دونوں کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں تھیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں