عمران خان کو دھرنے کے حوالے سے پنجاب سے بڑا دھچکا پہنچنے والا ہے

پنجاب کا تاجر،بیوروکریسی اور پولیس دھرنے کو سپورٹ کریں گے،دھرنے میں پورا پنجاب وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہو گا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 15 اکتوبر 2019 10:35

عمران خان کو دھرنے کے حوالے سے پنجاب سے بڑا دھچکا پہنچنے والا ہے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15اکتوبر2019ء) سینئیر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ دھرنے میں پورا پنجاب وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کا تاجر،بیوروکریسی اور پولیس دھرنے کو سپورٹ کریں گے۔ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارگردگی تو خراب ہے ہی لیکن یہ بات بھی قابل امر ہے پنجاب کی پولیس اور بیوروکریسی میں عثمان بزدار کی جڑیں بہت کمزور ہیں۔

سینئیر صحافی کا کہنا تھا کہ پنجاب کو چلانا آسان کام نہیں ہے۔پنجاب پولیس اور بیوروکریسی کے لوگ احتساب کا عمل روکنے کے لیے پوری کوشش کریں گے۔لیکن وہ نہیں بچیں گے کیونکہ احتساب سب کا ہو گا۔جب کہ دوسری جانب حکومت گرانے کیلئے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کا اعلان درست اقدام ہے یا غلط، تازہ ترین سروے میں عوام نے رائے کا اظہار کر دیا، ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے ملک کے تیسرے اور صوبہ پنجاب کے دوسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ایک عوامی رائے پر مبنی سروے کروایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سروے میں عوام سے مولانا فضل الرحمان کے حکومت مخالف دھرنے سے متعلق رائے جاننے کی کوشش کی گئی۔ سروے کے دوران مسلم لیگ ن کے گڑھ کے طور پر مشہور فیصل آباد شہر کے 54 فیصد عوام نے حکومت کیخلاف مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی حمایت کی۔ 54 فیصد لوگوں نے کہا کہ حکومت گرانے کیلئے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے دھرنا دینے کی حکمت عملی درست اقدام ہے۔ جبکہ اسی سروے کے دوران اپنی رائے کا اظہار کرنے والے 46 فیصد افراد نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے اقدام کی مخالف کی۔ 46 فیصد عوام کا کہنا تھا کہ حکومت گرانے کیلئے مولانا فضل الرحمان کا دھرنا دینے کا اقدام کسی طور پر جائز نہیں اور اس کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں