خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ کل سنایا جائیگا،حمزہ شہباز کی بھی کل پیشی

منگل 15 اکتوبر 2019 12:24

خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ کل سنایا جائیگا،حمزہ شہباز کی بھی کل پیشی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) پیر ا گون ہائوسنگ سکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعدرفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ کل ( بدھ) کے روز سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے پیر کے روز پیرا گون ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے دونوںبھائیوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کل بدھ کے روز سنایا جائے گا۔

علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو بھی کل ( بدھ) کے روز احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اراکین اسمبلی او رکارکنوں کو گرفتار پارٹی رہنمائوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سول سیکرٹریٹ کے باہر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں