صدر مملکت ایک روزہ دورہ پر کل لائینگے

منگل 15 اکتوبر 2019 12:24

صدر مملکت ایک روزہ دورہ پر کل لائینگے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک روزہ دورہ پر کل ( بدھ) لاہور آئیں گے۔ صدر مملکت اوپن یونیورسٹیز ایسوسی ایشن کی سالانہ تقریب کے اختتامی سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریںگے۔

(جاری ہے)

صدرمملکت ڈاکٹر علوی سے گورنر ہائوس لاہورمیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ملاقات بھی متوقع ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں