قتل کیس میں رانا ثنااللہ کے دامادکی ضمانت منظور ی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

منگل 15 اکتوبر 2019 12:32

قتل کیس میں رانا ثنااللہ کے دامادکی ضمانت منظور ی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) سابق وزیر قانون راناثنااللہ کے داماد احمد شہریار سمیت دیگر کی قتل کیس میں ضمانت منظور کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

شبیر بٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا کہ 2016 میں اس کابھائی نصیر بٹ قتل ہوا۔ٹرائل کورٹ نے مقدمے میں نامزد راناثنااللہ کے داماد کی ضمانت حقائق کے برعکس منظور کی۔ استدعا ہے کہ احمد شہریار سمیت دیگر کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں