ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کا ریلوے میں میرٹ کو نظر انداز کرکے قرعہ اندازی کی بنیاد پر بھرتیوں کا عمل روکنے کا حکم

منگل 15 اکتوبر 2019 13:21

ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کا ریلوے میں میرٹ کو نظر انداز کرکے قرعہ اندازی کی بنیاد پر بھرتیوں کا عمل روکنے کا حکم
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے ریلوے میں میرٹ کو نظر انداز کرکے قرعہ اندازی کی بنیاد پر بھرتیوں کا عمل روکنے کا حکم دیتے ہوئے وزارت ریلوے کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے ریلوے میں میرٹ کو نظر انداز کرکے قرعہ اندازی کی بنیاد پر بھرتیوں کا عمل روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا جبکہ درخواست پر وزارت ریلوے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کرلیا گیا ۔

ریلوے پریم یونین کے صدر ڈاکٹر اشتیاق عرفان کی درخواست پر یہ حکم امتناع جاری کیا گیا۔درخواست گزار کی جانب سے نیب کی سابق سپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قرعہ اندازی کی بنیاد پر بھرتیوں کا کوئی قانون نہیں ہے قرعہ اندازی کی بنیاد پر تقرریاں میرٹ اور قانون کے خلاف ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں