پیپلز پارٹی وسطی پنجاب تنظیم کے خالی عہدوں پر نئے عہدیداروں کا اعلان

منگل 15 اکتوبر 2019 15:14

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب تنظیم کے خالی عہدوں پر نئے عہدیداروں کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاو ل بھٹو زرداری کی منظوری سے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب تنظیم کے خالی عہدوں پر نئے عہدیداروں کا اعلان کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق چودھری اعجاز احمد سما کو پیپلزپارٹی پارٹی پنجاب کا نائب صدر ،غلام فرید کاٹھیا کو پیپلزپارٹی ساہیوال ڈویژن کا صدر ،لطیف بھٹی کو پیپلزپارٹی ساہیوال ڈویژن کا سیکرٹری جنرل ،طاہر سندھو کوپیپلزپارٹی ساہیوال ڈویژن کا سیکرٹری اطلاعات ،آصف بشیر بھاگٹ کو پیپلزپارٹی منڈی بہا ئوالدین کا صدر ،میاں ودود حسین ڈار کو پیپلزپارٹی گوجرانوالہ شہر کا صدر ،محمد لطیف بھٹی کو گوجرانوالہ شہر کا سیکرٹری جنرل مقرر ،تنویر حسین موہل کو پیپلزپارٹی ضلع جھنگ کا صدر اورنواز خان بلوچ کو جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی ضلع جھنگ مقرر کر دیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں