چودھری شجاعت حسین سے مقصود لغاری، دوست محمد مزاری اور احمد ساہی کی ملاقات، سیاسی معاملات پر گفتگو

منگل 15 اکتوبر 2019 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے سابق ضلع ناظم ڈیرہ غازی خان سردار مقصود خان لغاری، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری اور احمد ساہی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی جبکہ سیاسی معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں