ٹک ٹاک کی بندش کیلئے دائر درخواست کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر

منگل 15 اکتوبر 2019 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک کی بندش کے لیے دائر درخواست کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزارنے موقف اپنایا کہ ٹک ٹاک موبائل ایپ نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ٹک ٹاک سے وقت اور پیسے کاضیاع ہوتا ہے اور فحاشی عام ہو رہی ہے۔ ٹک ٹاک سے بلیک میلنگ اور ہراسگی کا عنصر بھی پروان چڑھ رہا ہے۔عدالت مرکزی کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے اورپی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے ۔درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ عدالت پیمرا کو ٹک ٹاک ویڈیو نشر کرنے سے روکے اور کیس کے حتمی فیصلے تک ٹک ٹاک بند کرنے کا حکم دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں