ننکانہ صاحب ریلوے اسٹیشن کو تاریخی اسٹیشن بنائیں گے، خواہش ہے وزیر اعظم عمران خان اس کا افتتاح کریں،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی میڈیا سے گفتگو

منگل 15 اکتوبر 2019 18:11

ننکانہ صاحب ریلوے اسٹیشن کو تاریخی اسٹیشن بنائیں گے، خواہش ہے وزیر اعظم عمران خان اس کا افتتاح کریں،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی میڈیا سے گفتگو
لاہور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے منگل کے روزننکانہ صاحب ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ننکانہ ریلوے اسٹیشن کو تاریخی اسٹیشن بنائیں گے، 7 کروڑ روپے کی لاگت سے یہ اسٹیشن 2 سے 3 ماہ میں مکمل ہوگا،میری خواہش ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اس کا افتتاح کریں،کمانڈ اینڈ کنٹرول اور ٹریکر سسٹم جو ہم نے متعارف کروایا ہے اس کیلئے بھی ہم وزیر اعظم عمران خان کو دعوت دی ہے، ہم نے 80 لاکھ مسافروں کااضافہ کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سکھوں کے ساتھ کرتارپورتک اپنا تعلق جوڑا ہے، 6 اور8 نومبر کے درمیان وزیر اعظم عمران خان کرتارپور راہداری کا افتتاح کر یں گے۔

(جاری ہے)

لاہور ، کراچی کے درمیان چلائی جانے والی سکھوں کیلئے اسپیشل ٹرین کو دنیا بھرمیں پذیرائی ملی ہے، یہ باباگرونانک کے یوم پیدائش پر چلائی گئی تھی۔

اس کے علاوہ ہم واہگہ، کراچی ، کے پی کے اور بلوچستان سے بھی خصوصی ٹرینیں لے کر آرہے ہیں، ہم سکھوں کیلئے بھرپور خدمت کا ارادہ رکھتے ہیںاور مقامی لوگوں سے بھی میری اپیل ہے کہ جب یہاں خالصتان سے لوگ آئیں تو اٴْن کا خیرمقدم اور مہمان نوازی کی جائے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ باباگرونانک کا کرتاپور راہداری کا کام ایک سال میں مکمل کیاگیاہے اور اس کا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف اور پاک فوج کو جاتاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں