وزیراعلیٰ پنجاب کی ورلڈ بیج گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی ریسلر انعام بٹ کو مبارکباد

منگل 15 اکتوبر 2019 18:20

وزیراعلیٰ پنجاب کی ورلڈ بیج گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی ریسلر انعام بٹ کو مبارکباد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دوحہ میں منعقدہ ورلڈ بیج گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی ریسلر انعام بٹ کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ انعام بٹ نے فائنل میں جارجیا کے ریسلر کو شکست دے کر پاکستان کا نام روشن اور قوم کا سر بلند کر دیا ہے۔ انعام بٹ نے ا پنی عمدہ کارکردگی سے ثابت کیا ہے کہ وہ پروفیشنل اور با صلاحیت ریسلر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انعام بٹ نے گولڈمیڈل جیت کر سبز ہلالی پرچم بلند کیا ہے اور میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ انعام بٹ کوآئندہ بھی کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں