وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کی ملاقات، محکمہ خزانہ کی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی
منگل 15 اکتوبر 2019 19:01
(جاری ہے)
پنجاب حکومت نے وسائل میں اضافے کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔
ری سٹرکچرنگ اوران اقدامات کے نتیجہ میں تقریباً 25ارب روپے کے اضافی وسائل حاصل ہوںگے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت کی بہتری کیلئے گزشتہ مالی سال8فیصد فنڈز رکھے گئے جبکہ رواں مالی سال ہیلتھ کیئر کی سہولتوں کی بہتری کیلئے 15فیصد فنڈز رکھے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عام آدمی کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کیلئے نئے پروگرامز پر عملدرآمد کررہی ہے ۔احساس پنجاب پروگرام کے تحت کم وسائل رکھنے والے طبقے پر معاشی بوجھ کم کرنا ہمارا مشن ہے۔ پنجاب حکومت نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے منفرد پروگرام شروع کردیا ہے اور 12صوبائی محکموں سے متعلقہ ٹیکس شہری آن لائن جمع کراسکیںگے۔ صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے 388ارب روپے جمع کرانے کا ہدف مقرر کیاہے اور گزشتہ مالی سال کے 269 ارب روپے کے مقابلے میں رواں مالی سال کا یہ ہدف44.6فیصد زائد ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ سماجی شعبہ کی ترقی کیلئے گزشتہ برس 32 فیصد فنڈز رکھے گئے تھے جبکہ رواں برس سماجی شعبہ کیلئے مختص فنڈز بڑھا کر41 فیصد کر دیئے گئے ہیں۔ رواں مالی سال کے اختتام پر پنجاب کے پاس233ارب روپے سرپلس ہوںگے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مختلف اداروں کی استعدادکار میں اضافے کیلئے تنظیم نو کے کام کا آغاز کردیا ہے اور اس پروگرام کے تحت سبسڈیز کو حقیقت پسندانہ بنایا جائے گا۔پہلے مرحلے میں واساز کی تنظیم نو کی جائے گی جس پر اگلے 2 سے 3 برس میں عملدرآمد ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے رجسٹرڈ ٹیکس پیئرز کی تعداد میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ٹیکسوں کی شرح میں ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے ایک برس میں 17 اجلاس ہوئے اور 448 ایجنڈا آئٹمز کو نمٹایا گیا۔کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے مختلف محکموں کی جانب سے اضافی فنڈز کے مطالبات کو مسترد کرکے تقریباً 7.7 ارب روپے کی بچت کی، اسی طرح محکمہ خزانہ نے بھی سرکاری فنڈز کے موثر استعمال کو یقینی بنانے میں متحرک کردار ادا کیا ہے اور اب تک مختلف محکموں کی جانب سے فنڈز کے مطالبات کو حقیقت پسندانہ بناتے ہوئے تقریباً 21.5 ارب روپے کی بچت کی ہے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ بینک آف پنجاب کی 60 نئی برانچز کھولی گئی ہیں جن میں جنوبی پنجاب کی 17 برانچز بھی شامل ہیں۔بینک آف پنجاب کو 2019 کی پہلے ششماہی میں ریکارڈ 7 ارب روپے کا منافع ہوا ہے اور بینک آف پنجاب کے اثاثوں کی مجموعی مالیت تقریباً 8 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری