ڈنڈا بردار فورس کیساتھ اپوزیشن کا احتجاج جمہوری اور پر امن نہیں ہوسکتا ،

سعودی عرب اور ایران کے در میان کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے کردار کو پوری دنیا میں سرا ہا جا رہا ہے،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور

منگل 15 اکتوبر 2019 19:01

ڈنڈا بردار فورس کیساتھ اپوزیشن کا احتجاج جمہوری اور پر امن نہیں ہوسکتا ،
لاہور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ'ڈنڈا بردار فورس ''کیساتھ اپوزیشن کا احتجاج جمہوری اور پر امن نہیں ہوسکتا ، اپوزیشن کے احتجاج کا ایجنڈہ انتشار اور فساد کے سواکچھ نہیں،(ن) لیگ سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں مجبوری کے تحت جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ میں ساتھ دیںگی،سعودی عرب اور ایران کے در میان کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے کردار کو پوری دنیا میں سرا ہا جا رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم صرف پاکستان ہی نہیں دنیا میں بھی امن کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

وہ المدثر سپیشل ایجوکیشنل کمپلکس'' انٹرنیشنل وائٹ کین سیفٹی ڈی'' کی تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرتحر یک انصاف کے مر کزی رکن ارشد داد،سید مدثر شاہ،ایم پی ایزمیاں اختر حیات ،چوہدری ارشدسمیت اراکین اسمبلی اوردیگر راہنما بھی موجود تھے ۔گور نر پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اپوزیشن کی مختلف جماعتوں نے تحر یک انصاف کی موجودہ حکومت کے دور میں پنجاب سمیت دیگرصوبوں میں احتجاجی جلسے اور ریلیاں نکالیں ہیں مگر حکومت نے کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ جمہوریت میں احتجاج کر نا ہر سیاسی جماعت اور عوام کا جمہوری اور آئینی حق ہے ،اب بھی اگر اپوزیشن جمہوری انداز میں احتجاج کر ے تو ہمیں اس پر اعتراض نہیں مگر پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ جے یوآئی (ف) نے اپنی ڈانڈا بردار فورس تیار کر لی ہے اور قائدین اس فورس سے سلامی بھی لے رہے ہیں، مجھے بتایا جائے یہ کون سی جمہوریت اور کونسا جمہوری احتجاج ہے۔

گورنر نے کہا کہ امن وامان اور عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، انشاء اللہ اس کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا اور قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کر نیوالوں کے خلاف قانون ہر صورت حرکت میں آئیگا۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کوئی بھی اپوزیشن جماعت دل سے جے یوآئی (ف) کے ایجنڈے کو سپورٹ نہیں کر رہی، وہ سب اپنی ذاتی اور سیاسی مجبوری میں احتجاج اور مارچ میں انکا ساتھ دیں گے مگر اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے وہ ذاتی وسیاسی مفادات کی بجائے ملکی اورقومی مفادات کو تر جیح دیں ورنہ قوم اور تاریخ ان کو کسی صورت معاف نہیں کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ 27اکتوبر کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف پورے ملک میں یوم احتجاج منایا جائیگا ،اپوزیشن کو بھی چاہیے وہ ضد چھوڑ ے اور کشمیر یوں کے حق میں اور بھارت کے خلاف احتجاج کرے۔تقریب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ سپیشل افراد ہماری توجہ کے سپیشل حقدار ہیں میں سمجھتاہوں کہ صرف حکومت ہی نہیں مخیر حضرات اور فلاحی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ سپیشل بچوں کیلئے تعلیم اور صحت سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کر یں۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ دنیا میں بڑی دولت اور بڑے عہدے والے لوگ نہیں بلکہ وہ لوگ ہی ہمیشہ تاریخ میں زندہ رہتے ہیں جو انسانیت کیلئے کام کرتے ہیں اور المدثر سپیشل ایجوکیشنل کمپلیکس سپیشل بچوں کیلئے جو کام کر رہا ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں