صحت انصاف کارڈکے ذریعے پنجاب کی72لاکھ خاندانوں کوسہولت فراہم کررہے ہیں:ڈاکٹریاسمین راشد

مریض سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ دو سوسے زائدبڑے نجی ہسپتالوں میں بھی علاج کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں م* صحت انصاف کارڈکے حوالہ سے لوگوں کابہترین فیڈبیک آرہاہے اور لوگ مکمل مطمئن ہیں ٴ پنجاب کے اٹھائیس اضلاع میں صحت انصاف کارڈتقسیم کئے جاچکے ہیں، باقی میں جلدتقسیم کردیئے جائینگے

منگل 15 اکتوبر 2019 22:58

صحت انصاف کارڈکے ذریعے پنجاب کی72لاکھ خاندانوں کوسہولت فراہم کررہے ہیں:ڈاکٹریاسمین راشد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری خالدنذیروٹو، سی ای اوپنجاب ہیلتھ انیشیٹومینجمنٹ کمپنی تنویراحمد، ڈائریکٹرکمیونیکیشن خرم اقبال، ڈائریکٹرپروکیورمنٹ محمدمنیب اور مینیجرحسنات احمدنے شرکت کی ۔

وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران صحت انصاف کارڈکے اعدادوشماراورلوگوں کے فیڈبیک بارے جائزہ لیا۔ سی ای اوپی ایچ آئی ایم کے نے وزیرصحت کوتفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے غربت کی لکیرسے نیچے گرجانے والے عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں بہترین اقدامات اٹھائے ہیں۔

(جاری ہے)

صحت انصاف کارڈکے ذریعے پنجاب کی72لاکھ خاندانوں کوسہولت فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈکے ذریعے مریض سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ دو سوسے زائدبڑے نجی ہسپتالوں میں بھی علاج کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ مریض احساس محرومی سے نکل کربہترین علاج معالجہ کرواسکتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صحت انصاف کارڈکے حوالہ سے لوگوں کابہترین فیڈبیک آرہاہی اورلوگ مکمل مطمئن ہیں۔ پنجاب کے اٹھائیس اضلاع میں صحت انصاف کارڈتقسیم کئے جاچکے ہیں۔ باقی اضلاع میں جلدصحت انصاف کارڈتقسیم کردیئے جائینگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں