بھارتی فوج کشمیریوں کو بجلی کے جھٹکے لگاتی ہے

اغوا کیے گئے خواتین و بچوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا جا رہاہے

Sajjad Qadir سجاد قادر بدھ 16 اکتوبر 2019 06:26

بھارتی فوج کشمیریوں کو بجلی کے جھٹکے لگاتی ہے
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2019ء)   5اگست سے اب تک بھارت مقبوضہ کشمیر میں جو کھیل رچا رہاہے ا سکی جھلکیاں وقتاً فوقتاً عالمی میڈیاکے ذریعے دنیا بھر کے عوام تک پہنچتی رہتی ہیں۔مگر کیا کریں ہمارے ہاں کوئی محمد بن قام،صلاح الدین ایوبی اور طارق بن زیاد نہیں ہے جو کہ اپنے زور بازو پر اپنی لڑائی لڑے اور مسلمان بہن بھائیوںکی عزت بچاتے ہوئے بچوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا بھارتی درندوں سے بدلہ لے سکے۔

ہمارے پاس دیگر ممالک کی سیاسی چپقلشیں ختم کرنے،معاہدے بحال کرنے اور شاہی جوڑے کو ریسیپشن دینے کے علاوہ شاید اور کوئی کام نہیں۔اسی لیے یہ ڈیوٹی بھی عالمی میڈیا دے رہاہے کہ بھارت کشمیر میں کیا کررہا ہے۔ امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج حراست میں لیے جانے والے کشمیریوں کو بجلی کے جھٹکے دیتی اور انہیں الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔

(جاری ہے)

واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بھارتی اقدامات کو خلاف جمہوریت قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی صدر نے مقبوضہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا نہیں کیا۔ وادی میں بھارتی فوج کی جبری حراست کے حوالے سے مسلسل اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔امریکی اخبار کے مطابق سیاستدان،ادیب،دانشوراورسماجی کارکن بھارت کی قیدمیں ہیں، 2ماہ سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجودکشمیرمیں کریک ڈائون ہے۔

13سال تک کے بچوں کوبھی بھارتی فورسز نے تشدد کا نشانہ بنایا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز نے حراست میں لیے جانے والے کشمیری نوجوانوں کوبجلی کے جھٹکے دئیے اور انہیں الٹا لٹکا کر تشدد بھی کیا۔ مودی سرکار عالمی میڈیا اور امریکی سینیٹرز کو کشمیر جانے نہیں دیتی۔جبکہ بھارتی فوج نے سری نگر میں سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی ہمشیرہ کو احتجاج کرنے پربھی گرفتار کرلیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ کی صاحبزادی اور ہمشیرہ آرٹیکل 370 اے کے خاتمے اور مسلسل نافذ ہونے والے کرفیو کے خلاف مظاہرے کررہی تھیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں