لاہور سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت نے آرمی چیف سے کس کا گلہ کیا؟

کس نے ترقی نہ ہونے کی وجہ نیب کو قرار دیا؟معروف صحافی کا اہم انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 16 اکتوبر 2019 10:34

لاہور سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت نے آرمی چیف سے کس کا گلہ کیا؟
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اکتوبر 2019ء) معروف صحافی سعید قاضی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سے ملاقات میں ایک بہت بڑے سرمایہ دار نے کہا کہ ہم ترقی نہیں کر سکتے کیونکہ ہمارے خلاف نیب مقدمات بنا کر بیٹھی ہے۔ایک کاروباری شخص نے کہا کہ ہماری انڈسٹری بند ہو گئی ہے۔آپ جو بجلی بنا رہے ہیں اس پر بغیر آئی پی پیز لگائے۔ان آئی پی پیز میں جو 18 فیصد منافع ڈالروں میں دینا تھا وہ سو فیصد پر پہنچ گیا جو کہ روپوں میں دیا جا رہا ہے۔

ایپٹما کے چیف نے کہا کہ ہماری ساری انڈسٹری اس لیے بیٹھ گئی ہے کیونکہ 1800ارب کا سرکلر ڈیڈ ہے،اور ہماری 1800ارب روپے کی کھال اتاری گئی ہے۔کچھ تاجروں نے کہا کہ نیب ہمیں تنگ کر رہا ہے کہ اور اس وجہ سے ہمارا کاروبار تباہ ہو رہا ہے۔سینئیر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ لاہور سے تعلق رکھنے والی شخصیت نے بھی آرمی چیف کے سامنے کئی گلے شکوے کیے۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے سینئیر صحافی و معروف کالم نگار شہاہین صہبائی کا اپنے کالم "تبدیلی کا ہنی مون" میں کہنا ہے کہ میڈیا والے چھریاں تیز کر رہے ہیں کہ خان صاحب کی حکومت میں ان کا حقا پانی کم ہو گیا ہے۔صنعت کار بھی پریشان حال حکومت والوں اور اس کے ساتھ ایک صفحے پر کھڑے ہوئے افراد سے کھل کر شکایتیں کر رہے ہیں،مگر جو ملاقاتیں یہ صنعت کار کر رہے ہیں۔

ان کے پیچھے ایک چھپی ہوئی کہانی بھی ہےشاہین صہبائی مزید لکھتے ہیں کہ اگر حقیقت میں دیکھا جائے تو یہ سارے صنعت کار بزنس ٹائیکون سب نواز حکومت کے ساتھ مل کر خوب کما رہے تھے پھر ملک کی معیشت جہاں پہنچ گئی وہ سب کے سامنے ہے۔ اسحاق ڈار کی جھوٹی پالیسی تو تھی ہی یہ حقیقت کو چھپا کر رکھو ، جھوٹ پر جھوٹ بولتے جاؤ۔سارے اعداد و شمار اوپر نیچے کر دو اور قرضے لے کر سب اچھا کی شکل بنائے رکھو۔سب مل کھا رہے تھے ۔ لوگوں کو حتیٰ کہ آئی ایم ایف والوں کو بھی بیوقوف بنائے رکھا،جب عمران خان نے آ کر اصلی فیصلے شروع کیے تو لوگوں کی چیخیں تو نکلنی تھیں تاہم عوام کو معلوم ہو چکا ہے کہ عمران خان پرانا گند صاف کر رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں