رابی پیرزادہ کی آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کی مناسبت سے تعلیمی اداروں میں پرفارمنس

کشمیر کے معاملے پر عالمی دنیا کی بے حسی انتہائی افسوسناک ہے ،کوئی المیہ جنم لے سکتا ہے ‘ گفتگو

بدھ 16 اکتوبر 2019 10:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) اداکارہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے مظفر آباد میں آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کی مناسبت سے تعلیمی اداروں میں منعقدہ کنسرٹ میں پرفارم کیا ۔ رابی پیر زادہ کو آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کی مناسبت سے خصوصی طو رپر لاہور سے مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے مختلف تعلیمی اداروں میں اپنی پرفارمنس کے دوران ملی نغمے پیش کئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ ہم یوم تاسیس کی تقریبات کو بھارتی مظالم کا شکار اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے نام کرتے ہیں ۔ عالمی برادری کی جانب سے کشمیر کے معاملے پر بے حسی انتہائی افسوسناک ہے اور اس سے کوئی المیہ جنم لے سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری اپنا حق خود ارادیت حاصل کریں گے اور انہیں بھارتی تسلط سے آزادی نصیب ہو گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں