پاکستان میں تعلیم او رصحت کو مشن کی بجائے کاروبار بنا لیا گیا ہے ‘ صباء پرویز

یکساں نصاب تعلیم رائج ،سرکاری ہسپتالوںکیلئے فنڈز کو آبادی کے تناسب سے بڑھایاجائے

بدھ 16 اکتوبر 2019 10:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) سینئر اداکارہ صباء پرویز نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں تعلیم او رصحت کو مشن کی بجائے کاروبار بنا لیا گیا ہے ،حکومت یکساں نصاب تعلیم کے نعرے کو عملی شکل دینے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔ایک انٹر ویو میں سینئر اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں تعلیم کا حصول اس قدر مشکل بنا دیا گیا ہے کہ لوگ اس کی وجہ سے شدید پریشان ہیں ۔

(جاری ہے)

ایلیٹ کلاس اور سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے طلبہ کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں اور عملی زندگی میں غریب کا بچہ مقابلے کی دوڑ سے ہی باہر ہو جاتا ہے ۔ اس لئے حکومت یکساں نصاب تعلیم کورائج کرے تاکہ غریب او رامیر کے بچے میں مقابلہ ہو سکے ۔ اس کے علاوہ صحت کے حوالے سے بھی غریب طبقات کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے ، غریب آدمی کو اچھے علاج کی سہولیات میسر نہیں ، حکومت سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار کو بہتر کرے اور فنڈز کو آبادی کے تناسب سے بڑھایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں