ہمارے ہاں تنقید کرنا فیشن بن گیا ،اصلاح بھی کرنی چاہیے ‘ نسیم وکی

میری کوشش ہوتی ہے اپنے ڈرامے میں مزاح کیساتھ معاشرے کی اصلاح بھی کروں

بدھ 16 اکتوبر 2019 10:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء)نامورکامیڈین نسیم وکی نے کہا ہے کہ بطور رائٹر و ڈائریکٹر ہمیشہ معیاری او راصلاحی اسٹیج ڈرامہ پیش کیا ہے ،ہمارے ہاں تنقید کرنا فیشن بن گیا ہے حالانکہ دوسرے کی اصلاح بھی کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں نسیم وکی نے کہا کہ اسٹیج پر بعض اداکار اور اداکارائیں اسکرپٹ سے ہٹ کر بھی ایسی بات کر جاتے ہیں جسے اچھا نہیں سمجھا جاتا ہے لیکن اسے بھی رائٹر اور ڈائریکٹر کے کھاتے میں ڈال دیا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے ڈرامے میں مزاح کے ساتھ معاشرے کی اصلاح بھی کروں ۔ ہمارے ہاں بلاوجہ تنقید کرنے والوں کی کمی نہیں ،تنقید ضرور کی جانی چاہیے لیکن اس میں دوسرے کی اصلاح کا پہلو بھی ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ دوسرے کے اچھے کام کی تعریف کرتا ہوں اور کہیں کوئی خامی نظر آتے تو تنقید کی بجائے یہ کہتا ہوں کہ اگر اسے اس انداز سے کرلیا جاتاتوبہتر نتائج مل سکتے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں