رائٹر اقبال حسن خان کمسن مزدور ایکٹی وسٹ اقبال مسیح کی زندگی پر بننے والی فلم کا سکرپٹ لکھنے میں مصروف

بدھ 16 اکتوبر 2019 10:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) ٹی وی رائٹر اقبال حسن خان کمسن مزدور ایکٹی وسٹ اقبال مسیح کی زندگی پر بننے والی فلم کا سکرپٹ لکھنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اقبال مسیح ایک بانڈڈ لیبر تھے جنہوں نے 90کی دہائی میں اس وقت بین الاقوامی شہرت حاصل کی جب ان کی کوششوں سے تیں ہزار سے زیادہ بچے صنعتی غلامی سے آزاد ہوئے۔

(جاری ہے)

اقبال حسن نے بتایا کہ یہ بات انتہائی قابل افسوس ہے کہ بین الاقوامی طور پر پہچانے جانے والے اقبال مسیح کو پاکستان میں کم ہی لوگ جانتے ہیں۔اقبال مسیح کو اس وقت فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جب ان کی عمر محض 13سال تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک مقصدی کام ہے اور مجھے یہ سکرپٹ لکھتے ہوئے بہت اچھا لگ رہا ہے۔فلم کی شوٹنگ اوریجنل لوکیشنز پر کی جائے گی۔اقبال حسن کے کریڈٹ پر آدھی دھوپ،جینا تو ہے،تنکے،آتش،اچانک،ایک اور لواسٹوری، شام، رائیگاں ڈرامہ سیریلز ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں